کراچی:ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل افتخارحسن چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں نمایاں کمی کے باعث معا شی استحکام پیدا ہوا ہےجس سے صنعت کاروں اور کاروباری اشخاص کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجر و صنعتکاروں سے سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پا کستانی سرمایہ داروں کا اعتماد بحال کر نے کے لیے قا نون نافذ کر نے والے ادارے امن و امان کی صورتحال کی مزید بہتری کے لیے مو ثر اقدامات کر رہے ہیں۔
ڈی جی رینجرز نے کہا کہ کراچی میں قائم ہو نے والا امن کراچی کے عوام اور قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کاوشوں اور قربانیوں کی مرہون منت ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی کے رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی صنعتیں ختم کرنے کا فیصلہ