فیصل آباد میں باپ کے ساتھ شادی سے انکار پر اپنی سہیلی کے اغوا اور اس پر وحشیانہ تشدد میں ملوث مرکزی ملزم کی بیٹی کو پنجاب پولیس نے گرفتارکرلیا۔
کیس کے مرکزی ملزم گرفتار تاجر شیخ دانش کی بیٹی انا علی واقعے کے بعد سے مفرور تھی، جبکہ مرکزی ملزم شیخ دانش دیگر ملزمان کے ہمراہ فوری طور پر پکڑا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
شیخ دانش کون ہے اور اُس نے اپنی بیٹی کی سہیلی خدیجہ کو کیوں اغوا کیا؟
ملزمہ انا علی ایف آئی آر میں درج دیگر نا معلوم ملزمان کے ساتھ پولیس کی دسترس سے باہر تھی، تاہم پولیس پر سوشل میڈیا صارفین اور میڈیا کی جانب سے سخت دباؤ کے بعد پنجاب پولیس نے بالآخر کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ انا علی کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔
