کراچی: ڈیری فارمز ایسوسی ایشن کی جانب سے دودھ کی قیمت 280 روپے فی لیٹر کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے، جس کے بعد کراچی کے شہری مہنگائی کے ایک اور جھٹکے سے دوچار ہوجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق دودھ کی قیمت کے تعین کے لیے انتظامیہ اور ڈیری فارم ایسوسی ایشن کا اجلاس بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوگیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ڈیری فارم ایسوسی ایشن کا اجلاس کمشنر کی میٹنگ سے غیر حاضری کے باوجود اتفاق رائے پر پہنچنے میں ناکام رہا۔
ڈیری فارمر آرگنائزیشن کی جانب سے انتظامیہ کو بتایا گیا کہ ایک لیٹر دودھ کی پیداواری لاگت 242 روپے ہے، ڈیری فارمر پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے دودھ کی قیمت 280 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
کراچی ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمتوں میں یکطرفہ 20 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے نمائندے کے مطابق جانوروں کی غذا اور ٹرانسپورٹیشن کی قیمتوں میں اضافے نے انہیں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر مجبور کیا۔