جنوبی افریقہ کے صدر کورونا کا شکار ہوگئے، نریندر مودی صحتیابی کیلئے دُعاگو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی افریقہ کے صدر کورونا کا شکار ہوگئے، نریندر مودی صحتیابی کیلئے دُعاگو
جنوبی افریقہ کے صدر کورونا کا شکار ہوگئے، نریندر مودی صحتیابی کیلئے دُعاگو

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا جس پر عالمی برادری نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے صحتیابی کی دعا کیلئے ہاتھ اٹھا دئیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جنوبی افریقہ کے ایوانِ صدر کا کہنا تھا کہ صدر رامافوسا کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں جس پر بھارت کی جانب سے ردِ عمل سامنےآیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ نے سفری پابندیاں فوری ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

کورونا وائرس کی نئی قسم کا سراغ لگانے کی سزا دی جا رہی ہے، جنوبی افریقہ

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں جنوبی افریقہ کے صدر کو اپنا دوست قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں آپ کی تیزی سے صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے اومی کرون وائرس کے سامنے آنے پر ملک پر عائد سفری پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

جنوبی افریقہ کے صدر نے پابندیوں کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک پر سفری پابندیاں بلاجواز ہیں جن کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں، اس سے معاشی صورتحال مزید خراب ہوگی۔

 

Related Posts