پاکستان میں کورونا کے 755 نئے کیسز رپورٹ، 7مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 755 نئے کیسز رپورٹ، 7مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 755 نئے کیسز رپورٹ، 7مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے 755 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس میں مبتلا 7 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 30ہزار265 جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 14 ہزار 258ہو گئی۔شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:

سائنسدانوں نے 17 ہرنوں کے جسم میں کورونا وائرس دریافت کرلیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 37ہزار661 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 66 لاکھ 46 ہزار 219 ہو گئی جبکہ کورونا کے 821 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  886 مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 54 ہزار 382 ہو گئی۔ رہی، کورونا کے فعال کیسز 29 ہزار 611 رہ گئے ہیں۔

سندھ میں 5 لاکھ 69 ہزار 978، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار 621، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 983، اسلام آباد میں 1 لاکھ 34ہزار 620، بلوچستان میں 35ہزار 380، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 106 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 570 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار520 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے، سندھ میں 8 ہزار 85، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 288، اسلام آباد میں 1ہزار17، آزاد کشمیر میں 788، بلوچستان میں 376 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری جان کی بازی ہار گئے۔

Related Posts