پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 57 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 57 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 57 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 مزید شہری وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 3 ہزار 599 افراد متاثر جبکہ وائرس کے باعث 20 ہزار 308 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

وائرس میں مبتلا 2 ہزار693 افراد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیماری سے صحتیاب بھی ہوئے جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 20ہزار 374ہوگئی۔کورونا کے 4 ہزار 763مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 58ہزار 670 ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 28لاکھ 37 ہزار 818ہوگئی۔ وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب متاثر ہوا۔

صوبہ پنجاب میں کورونا کے 3 لاکھ 34 ہزار 760کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ میں 3 لاکھ 9 ہزار 647، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 29ہزار 883جبکہ بلوچستان میں 24 ہزار 583کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے 80ہزار 418کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد جموں و کشمیر میں 18 ہزار 808 جبکہ گلگت بلتستان میں وائرس کے 5 ہزار 500 مریضوں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

 پنجاب میں کورونا کے باعث سب سے زیادہ 9 ہزار 784افراد جاں بحق ہو گئے، سندھ میں 4 ہزار 920، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 950، اسلام آباد میں 745، آزاد کشمیر میں 532، بلوچستان میں 270 جبکہ گلگت بلتستان میں 107افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ملک بھر میں  فعال کیسز کی تعداد 62 ہزار 917ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کی تشخیص کیلئے کیے گئے ٹیسٹس مثبت آنے کی شرح 5 اعشاریہ 21 فیصد رہی۔

حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد لازمی قرار دے دیا ہے۔ عوام کو سماجی فاصلہ، بار بار ہاتھ دھونے اور ماسک پہننے سے متعلق ہدایات دے دی گئیں جن پر سختی سے عمل کرایا جارہا ہے۔

قبل ازیں عوام کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرنے کے باعث سندھ سمیت دیگر صوبوں میں فوج طلب کر لی گئی تھی جس کے نتیجے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے سلسلے میں خاطر خواہ پیش رفت سامنے آئی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گذشتہ سال عید الفطر 24 مئی 2020 کو منائی گئی اور اس دن ہمارے پاس 846 کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور عید کے 15 دن کے اندر 11 جون 2020 کو کیسز کی تعداد بڑھ کر 3036 ہوگئی جوکہ 30 فیصد تشخیصی شرح بنتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال عید الفطر 13 مئی 2021 کو منائی گئی اور اس دن ہمارے پاس 1232 کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور 8دن کے اندر (22 مئی) تک کیسز کی تعداد 2135 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں، مزید پابندیاں عائد کرسکتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

Related Posts