عدالت نے دیوالیہ کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس کو اثاثے فروخت کرنے کی اجازت دے دی۔
امریکی عدالت نے کہا کہ کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس قرض دہندگان کو پیسے واپس کرنے کیلئے اپنے کرپٹو ہولڈنگز کو فروخت اور سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔
جج جان ڈورسی کے مطابق ایف ٹی ایکس اپنے کرپٹو اثاثوں کو فروخت کرسکتا ہے جن کی مالیت 3.4 بلین ڈالر سے زیادہ ہےاور یہ عمل جتنی تیزی سے کیا جائے اتنا ہی بہتر ہوگا۔
تھائی لینڈ میں غیر قانونی کرپٹو کرنسی اسکینڈل کے 5 ملزمان گرفتار
دوسری جانب جاپان کی 8 بڑی کمپنیوں نے ایک اہم پیش رفت میں مشترکہ طور پر انٹر کمپنی ادائیگیوں کے لیے ڈیجیٹل اثاثہ پلیٹ فارم تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس اقدام کا بنیادی مقصد ڈیجیٹل کرنسی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے زیادہ مؤثر اور کفایت شعاری سے تجارتی ادائیگیوں میں سہولت فراہم کرنا ہے، جو کم سے کم لاگت پر فوری طور پر لین دین کو قابل بناتا ہے۔
جاپان کی آٹھ بڑی کمپنیوں نےاس حوالے سے اعلان کیا ہے کہ وہ مشترکہ ڈیجیٹل اثاثوں کا بنیادی ڈھانچہ تشکیل دینے کے لیے ایک کمپنی ’پروگمیٹ‘ قائم کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ خود اپنی کرپٹو کرنسی کا بھی اجراء کریں گے۔