اسلام آباد: کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 10 اموات کے بعد تعداد 6ہزار219 ہوگئی ،630 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 587 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 630 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 587 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 273579 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 11790 ہوگئی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعدادایک لاکھ 27 ہزار 381،پنجاب میں 95ہزار958 ، خیبر پختونخوا میں 35ہزار545 ، اسلام آباد 15ہزار453 ، بلوچستان 12ہزار424 ، آزاد کشمیر 2ہزار223 اور گلگت میں کورونا کیسز کی تعداد 2ہزار604 ہے۔
کورونا وائرس سے پنجاب میں 2ہزار186 اور سندھ میں 2ہزار343 اموات ہوچکی ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں ہلاکتوں کی تعداد 1ہزار242 ، اسلام آباد 175 ، بلوچستان 139 ، گلگت بلتستان 63 اور آزادکشمیر میں 61 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔
مزید پڑھیں:عالمی بینک کی کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حکمت عملی کی تعریف