اندرونِ ملک فضائی سفرکیلئے کورونا کا ٹیسٹ لازمی نہیں،پی آئی اے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اندرونِ ملک فضائی سفرکیلئے کورونا کا ٹیسٹ لازمی نہیں،پی آئی اے
اندرونِ ملک فضائی سفرکیلئے کورونا کا ٹیسٹ لازمی نہیں،پی آئی اے

کراچی:ترجمان پی آئی اے نے واضح کیا ہے کہ اندرونِ ملک پروازوں میں کورونا ٹیسٹ لازمی قرار نہیں دیا گیا۔اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے کہا کہ مختلف ممالک نے سفری ہدایت نامے جاری کیے ہوئے ہیں تاہم پی آئی اے نے تاحال بین الاقوامی آپریشن شروع نہیں کیا۔

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ فلائٹ آپریشن بحالی کے بعدغیر ملکی ممالک کی ڈیمانڈ کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ کورونا ٹیسٹ کی پابندی مختلف ممالک کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے پہلے ایک لیبارٹری کی منظوری دی اوربعد میں چار کردی گئیں،مسافروں کوان ہی ہدایت ناموں پرعمل پیرا ہونا ہے۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ کورونا کے بعد سفر کے تقاضے بدل چکے ہیں اوربین الاقوامی سطح پر بہت سی احتیاط سامنے آئی ہیں۔

ویکسین آنے کے بعد ہی شاید یہ احتیاط کم ہوں۔انہوں نے کہاکہ افریقی ممالک میں سفر کیلئے زرد بخار کی ویکسینیشن کروانا پڑتی ہے اورپاکستان سے جائیں توآپ کو پولیو کا سرٹیفکیٹ لے جانا پڑتا ہے۔

Related Posts