جولائی کے آخر تک کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے، اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC expresses concern over rise in coronavirus cases

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو جولائی کے آخر تک کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔اگر حفاظتی اقدامات پر عمل کیا گیا تو کورونا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ حفاظتی اقدامات سے کورونا پر قابو پایا جاسکتا ہے، جو صورتحال ابھی چل رہی ہے اگر یہی چلتی رہی تو کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ ماہرین کہتے ہیں جولائی کے آخر تک کورونا مریضوں میں 8 سے 10 گنا تک اضافہ ہوسکتاہے۔

اسد عمرنے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت روزانہ کی بنیاد پر ڈیڑھ لاکھ تک لے جائیں گے، 2 دن سے کورونا کے 30 ہزار ٹیسٹ روزانہ ہورہے ہیں، سندھ اور پنجاب میں 500 بیڈز اور کے پی میں 400 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیاجائے گا۔ کوشش ہے کہ مریضوں کو علاج کے حصول میں دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کو پھیلنا تو ہے لیکن اس کے پھیلنے کی رفتار کم کرنی ہے تاکہ صحت کا نظام دباؤ میں نہ آئے اور اسپتالوں پر لوڈ نہ پڑے، جن علاقوں میں کورونا کیسز زیادہ ہوں گے ادھرٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ حکومت شہریوں کی زندگی کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے، حکومت کورونا صورتحال میں غریبوں کی مدد کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، ہر ممکن کوشش کی ہے کہ حقدار تک اس کا حق پہنچ جائے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کریگی۔

Related Posts