اسلام آباد: معروف صحافی اور ٹی وی میزبان ارشد شریف کے کینیا میں فائرنگ کے باعث انتقال پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر معروف شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ارشد شریف کی وفات صحافت اور پاکستان کیلئے عظیم نقصان ہے۔
ارشد شریف کو پولیس نے شناخت میں غلطی پر گولی ماری۔ کینین میڈیا
ٹوئٹر پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ارشد شریف کی روح کے ایصالِ ثواب اور عظیم صدمہ سہنے والے لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔
Arshad Sharif’s death Is a great loss to journalism and Pakistan.
May his soul rest in peace and may his family, which includes his followers, have the strength to bear this loss
إِنَّا لِلّهِ وانا الیہ راجعون— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) October 24, 2022
معروف ٹی وی میزبان ارشد شریف کے انتقال کی خبر پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں ارشد شریف کے ناگہانی انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ارشد شریف کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ انہوں نے لواحقین کیلئے دلی ہمدردی اور گہری تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
I am deeply saddened by the shocking news of journalist Arshad Sharif's tragic death. May Allah SWT grant him a place in Heaven. My deep condolences and prayers for the bereaved family.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 24, 2022
پیر کی صبح کو ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میں نے آج اپنا دوست، شوہر اور پسندیدہ صحافی کھو دیا۔ پولیس نے مجھے آگاہ کیا کہ ارشد شریف کو کینیا میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ صحافی برادری کی جانب سے ارشد شریف کے مبینہ قتل کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیاجارہا ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومت کو معاملے کی شفاف تحقیقات کرانا ہوں گی۔