وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی طبیعت ناساز، کورونا علامات ظاہر ہونے پر خود کو قرنطینہ کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی طبیعت ناساز، کورونا علامات ظاہر ہونے پر خود کو قرنطینہ کر لیا
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی طبیعت ناساز، کورونا علامات ظاہر ہونے پر خود کو قرنطینہ کر لیا

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طبیعت ناساز ہو گئی اور کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا ہے جس کا نتیجہ کل تک موصول ہوگا تاہم کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب آئسولیشن میں چلے گئے۔

وزیرِ اعلیٰ آفس پنجاب کا کہنا ہے کہ سردار عثمان بزدار کا سیمپل حاصل کر لیا گیا ہے جس سے کورونا وائرس چیک کیا جائے گا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے سرکاری و نجی مصروفیات ترک کردیں، کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظارکر رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پنجاب میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے متاثر ہونیوالوں کے حوالے سے شواہد نہ ملنے کے بعد حکومتی دعوؤں پر سوال اٹھنے لگے۔

حکومت کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پہلی سے زیادہ خطرناک طریقے سے پھیل رہی ہے اور یومیہ 3 ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کے شواہد نہ مل سکے

Related Posts