مشتبہ لائسنسز کی تصدیق جاری، سول ایوی ایشن نے 15 مزید پائلٹس کو معطل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشتبہ لائسنسز کی تصدیق جاری، سول ایوی ایشن نے 15 مزید پائلٹس کو معطل کردیا
مشتبہ لائسنسز کی تصدیق جاری، سول ایوی ایشن نے 15 مزید پائلٹس کو معطل کردیا

طیارہ حادثے کے بعد شروع ہونے والا پائلٹس کی دستاویزات اور لائسنسز کی تصدیق کا عمل جاری ہے جس کے دوران سی اے اے (سول ایوی ایشن اتھارٹی) نے 15 مزید پائلٹس کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اب تک معطل کیے گئے پائلٹس کی تعداد 90 سے زائد ہو گئی ہے  جبکہ اس حوالے سے ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان عبدالستار کھوکھر کا کہنا ہے کہ تفتیشی بورڈ نے 262 پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دئیے تھے۔

ترجمانِ ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق لائسنسز مشکوک ہونے کی نشاندہی کے بعد پائلٹس کو فوراً گراؤنڈ کردیا گیا۔ گراؤنڈ کیے گئے پائلٹس کو اڑان بھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

عبدالستار کھوکھر نے کہا کہ لائسنس منسوخ کرنے سے قبل پائلٹس کواپنی صفائی میں بیان دینے کی اجازت دی جائے گی۔ یکطرفہ طور پر کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب پالپا کا کہنا ہے کہ ہمارے کسی پائلٹ کا لائسنس جعلی نہیں ہے۔ سول ایوی ایشن اور وزیرِ ہوابازی غلام سرور خان کے بیانات سے قومی ائیر لائن اور خود وطنِ عزیز کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لائسنسز کی تصدیق اگلے 7 روز کے اندر مکمل ہوسکتی ہے۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان تمام تر عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لائسنس کے معاملے نے حادثے سے زیادہ نقصان پہنچایا

Related Posts