چینی عہدیدار کو رشوت دینے اور کرپٹو کرنسی فرم کیلئے تعاون اسکیم کے جرم میں عمر قید کی سزا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی اہلکار ژاؤ یی کو رشوت دینے اور کرپٹو کرنسی فرم کے لیے تعاون اسکیم کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی جیانگسی صوبائی کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین اور فوزو شہر کے کمیونسٹ پارٹی کے سابق سربراہ ژاؤ یی نے 2017 سے 2021 تک مقامی کرپٹو فرموں کو مالیاتی اور سرمائے سے متعلق مدد فراہم کی جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے 2008 سے 2021 کے درمیان تقریباً 125 ملین یو آن (US$17 ملین) رشوت بھی قبول کی اور انھیں کچھ کمپنیوں اور افراد تک بھی پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں:

ہانک کانگ نے پہلی کرپٹو کرنسی ایکسچینج کی منظوری دیدی

واضح رہے کہ جرم ثابت ہونے کے بعد چینی عہدیدار کو عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا اور انہوں نے 8 جنوری 2023 کو چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں اپنی غلطیوں کے لیے معافی بھی مانگی تھی، تاہم اُن کا کیس ایک مقامی عدالت میں چل رہا تھا جس کا فیصلہ آگیا ہے۔

مقامی عدالت کی جانب سے دیے گئے فیصلے کے مطابق چینی عہدیدار رشوت لینے اور اپنی طاقت کے غلط استعمال پر اپنی باقی کی زندگی جیل میں گزاریں گے۔

Related Posts