اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت عوامی مارچ نے پاکستان کے سیاسی نشاۃِ ثانیہ کی بنیاد رکھ دی۔
شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت عوامی مارچ نے پاکستان کے سیاسی نشاۃِ ثانیہ کی بنیاد رکھ دی۔
انہوں نے کہاکہ عوامی مارچ نے پاکستان کے طول و عرض میں عام آدمی کو نئی امید کی کرن دے دی، نئی روح پھونک دی۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت لانگ مارچ عام آدمی کا مارچ اور عام آدمی کیلئے ہے۔
انہوں نے کہاکہ عوامی مارچ کا 38 نکاتی چارٹر پاکستان کے عام آدمی کے مطالبات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی ہر سطح پر ایماندارانہ و آزادانہ انتخابات پاکستان کے عام آدمی کا مطالبہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ عام آدمی کا مطالبہ ہے کہ حکومت کا نظم و نسق 1973ع کے آئین کے مطابق ہو،آئین میں دئے گئے مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ کے جدا جدا اختیارات کے اصولوں کی پاسداری کی جائے۔
مزید پڑھیں: ہم دکھائیں گے جب حکومت عوام کی ہوتی ہے تو کیا فرق پڑتا ہے، بلاول بھٹو