بچوں میں آئرن کی کمی کی وجوہات اور ان کا علاج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بچوں میں آئرن کی کمی کی وجوہات اور ان کا علاج
بچوں میں آئرن کی کمی کی وجوہات اور ان کا علاج

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ بچوں کی غذا میں آئرن کی کمی جسم میں خون کی کمی کی ایک عام وجہ ہے، بچے پیٹ میں کیڑوں اور ملیریا کی وجہ سے بھی خون کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ آئرن کی کمی شیرخوار بچوں کی ذہنی نشوونما کو متاثر کرسکتی ہے۔

بچوں کی صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کی نشونمأ اور افزائش کے لیے آئرن سے بھرپور غذا لازمی ہے۔ اگر بچے کے جسم میں آئرن کی کمی ہو جائے تو اسے ” انیمیا ” کہتے ہیں۔ بچوں  کو بڑا ہونے کے لیے بھرپور آئرن کی ضرورت ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے بچے جو آئرن والی خوراک نہیں کھاتے یا پھر بعض بچوں کا جسم آئرن لینے سے انکار کر دیتا ہے اس بیماری کو ” انیمیا ” کہتے ہیں۔

انیمیا کی صورت میں بچوں کے جسم کے خلیوں کو صحیح مقدار میں آکسیجن نہیں پہنچتی جس کی وجہ سے بچے کا رنگ پیلا پر جاتا ہے اور وہ اپنے آپ کو کمزور، تھکا ہوا اور چڑچڑا محسوس کرتا ہے۔

خون کی کمی کی وجہ سے بچوں کی ہتھیلیاں ، زبان اور پلکیں اندر کی جانب دھنس جاتی ہیں۔ ہونٹ زردی مائل ہو جاتے ہیں جبکہ سانس پھولنے لگتا ہے۔

آئرن کی کمی پوری کرنے والی غذائیں

آئرن سپلیمنٹ وٹامن سی کے ساتھ دیں تو وہ جلدی ہضم ہوجاتا ہے یا پھر اسے خالی پیٹ دیا جائے۔ اگر کھانے کے ساتھ دیا جائے تو اس کا اثر کم ہو جاتا ہے، آئرن سپلیمنٹ دودھ یا دودھ سے بنی کسی شے کے ساتھ نہ دیا جائے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئرن کی کمی کو جلد ختم کرنے کے لئے بچوں کو فیرس سلفیٹ دینا بہت ضروری ہے۔ جن چیزوں سے آئرن حاصل کیا جا سکتا ہے ان مین گندم کی کریم، دلیہ، آئرن سے بھرے ناشتے کے سیریل، پھلیاں، کابلی چنے، مسور کی دال، خشک پھل، خشک خوبانی، خشک انجیر، میوے، پرون جوس، اعلیٰ قسم کا پاستا، اعلیٰ قسم کے چاول، سخت ٹوفو، گڑ کا شیرہ، بلیک اسٹریپ، بروکلی اور پالک شامل ہیں۔

انسانی جسم نان ہیمی آئرن کی نسبت ہیمی آئرن کو زیادہ اچھی طرح سے جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جانوروں اور پودوں سے حاصل کی گئی خوراک میں آئرن پایا جاتا ہے، جانوروں سے حاصل کیا گیا آئرن ہیمی آئرن کہلاتا ہے جبکہ پودوں سے حاصل کیا گیا آئرن نان ہیمی آئرن کہلاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ کا پاکستان کو ہائی رسک ممالک میں شامل کرنا حقائق کے منافی ہے، ترجمان دفترخارجہ

Related Posts