راولپنڈی میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ، کیشیئر زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ، کیشیئر زخمی
راولپنڈی میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ، کیشیئر زخمی

راولپنڈی میں تھانہ بنی کی حدود میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی کوشش کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پٹرول پمپ کیشیئر زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی کوشش راولپنڈی کے علاقے اصغر مال روڈ پر کی گئی جس کی اطلاع ملنے پر تھانہ بنی کے سینئر افسران اور ایس ایچ او پولیس پارٹی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق 2 ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور پٹرول ڈلوانے کے بعد کیشیئر سے رقم چھیننے کی کوشش کی جس پر کیشیئر نے مزاحمت کی۔ ملزمان نے فائرنگ کرکے کیشئر کو زخمی کردیا۔

زخمی ہونے والے کیشیئر شیراز مجید کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تھانہ بنی پولیس نے موقعے سے اہم شواہد اکٹھے کرنا شروع کردئیے، ایس پی راول کا کہنا ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لا کر ملزمان کا پتہ چلایا جائے گا اور انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: سی آئی اے پولیس کی کارروائی، حساس ادارے کا جعلی کیپٹن گرفتار

Related Posts