لوئر کوہستان، مسافر بس پر پہاڑی تودہ گر گیا، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوئر کوہستان، مسافر بس پر پہاڑی تودہ گر گیا، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
لوئر کوہستان، مسافر بس پر پہاڑی تودہ گر گیا، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

لوئر کوہستان میں مسافر بس پر پہاڑی تودہ گرنے کے نتیجے میں خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شاہراہِ قراقرم پر پٹن کے مقام پر پیش آیا جہاں مسافر بس پہاڑی تودے کی زد میں آگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ تودہ گرنے کے باعث 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس کے بیان کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے گلگت جارہی تھی کہ یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل اپر کوہستان کی تحصیل کندیا میں 31 مسافروں  کو لے کر جانے والی گاڑی پُل ٹوٹ جانے کے باعث نالے میں جا گری جس سے  26 افراد جاں بحق  اور 2 زخمی ہو گئے۔

 مسافر وین ڈاٹسن 2سال قبل ہزارہ ڈویژن کے ضلع کوہستان کے علاقے باڑیگوگاں سے کمیلہ کی طرف جا رہی تھی۔بس گہرے برساتی نالے میں گرنے سے 31 افراد بہہ گئے۔

چیف وارڈن سول ڈیفنس احسان الحق کے مطابق  کندیا کے علاقے بگڑو میں اس خوفناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں مدد کے لیے موقعے پر پہنچیں اور جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔

دوسری جانب مقامی افراد نے حادثہ ہوتے ہی زندگیاں بچانے کا کام اپنی مدد آپ کے تحت شروع کردیا اور 5 افراد کو بچایا گیا جبکہ انتظامیہ کی طرف سے باقی افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔

مزید پڑھیں: کوہستان میں مسافر بس نالے میں گرنے سے 26 افراد جاں بحق، 2 زخمی

 

Related Posts