راولپنڈی :تھانہ پیرودھائی کی حدود میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والا سفاک ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی کے علاقے میں ملزم مجید اپنی بھابی شاہین بی بی پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا تھا ،شاہین کی اپنے شوہر شریف سے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے علیحدگی کا معاملہ چل رہا تھا۔
آج صبح ملزم مجید متاثرہ خاتون کے بچوں کو اپنے گھر لے کر آگیا ،جب شاہین بی بی اپنے بچوں کو لینے ملزم مجید کے گھر آئیں تو مجید نے اپنی بھابی شاہین بی بی پر تیزاب پھینک دیا اور موقع واردات سے فرار ہو گیا ۔
ملزم کو کر کے چند ہی گھنٹوں میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور موقع سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں جبکہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں:صادق آباد میں 4 طلباء پر تیزاب پھینکنے کا سنگین الزام، استاد کو گرفتار کر لیا گیا