لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کولندن میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، ملزمان 2 کروڑ کی گھڑی لے گئے۔
اپنی گھڑیوں کی سوشل میڈیا پر نمائش کرنیوالے عامر خان اپنی اہلیہ فریال کے ساتھ آکسفورڈ اسٹریٹ پر شاپنگ کرکےلیئٹن لوٹے تھے۔
عامر خان ایسٹ لندن کے علاقے لیئٹن میں اپنی اہلیہ فریال کےساتھ سڑک کراس کررہے تھے کہ اچانک 2 ڈاکو سامنے آگئے اور ان کے سر پر بندوق تان لی۔
خوف زدہ عامر خان نے فوری طور پر گھڑی ڈاکوؤں کے حوالے کرکے جان بچائی۔،عامر خان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ڈاکوگاڑی میں باآسانی فرار ہوگئے۔
مزید پڑھیں:باکسر عامر خان نے کیل بروک سے بڑی شکست کے بعد ریٹائرمنٹ پر غورشروع کردیا