کرپٹو ایکسچینج بائنانس کا نیدرلینڈ میں سرگرمیاں بند کرنیکا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج بائنانس نے لائسنس کی ناکامی کے بعد نیدرلینڈ میں اپنی تمام تر سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کردیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق نیدرلینڈ میں رہنے والا کوئی بھی صارف اب کمپنی سے رجسٹریشن نہیں کرسکے گا، جو صارفین اس وقت کمپنی سے رجسٹرڈ ہیں وہ 17 جولائی تک اپنے تمام اثاثے اکاؤنٹس سے نکلواسکتے ہیں۔

جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اس دوران نیدرلینڈ کے رجسٹرڈ صارفین کسی بھی قسم کی خریداری اور سرمایہ کاری نہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

امارات میں تارکین وطن بشمول پاکستانی کرپٹو کے ذریعے رقم بھیجنے لگے

اس سے قبل کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس نے امریکی ڈالر میں رقوم لینے کا سلسلہ روکنے کا اعلان کردیا تھا۔
بائنانس نے اپنے صارفین کو ترغیب دی کہ وہ آئندہ ہفتے کے آغاز تک ڈالرز کی شکل میں جمع رقوم نکال لیں، ایکسچینج کی جانب سے یہ اقدام امریکی حکومت کی جانب سے ان پر جرمانہ عائد کئے جانے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے پیر کو کرپٹو کی بڑی کمپنی پر سیکیورٹیز قانون کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمپنی کا یہ اقدام بددیانتی اور قانون سے بچنے کی کوشش کے مترادف ہے۔

بائننس پر مبینہ طور پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے امریکی شہریوں کو تجارت کی اجازت دی حالاں کہ یہ پلیٹ فارم خود امریکا میں سکیورٹیز ایجسچینج کے طور پر رجسٹرڈ نہیں ہے۔ کیس میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ کمپنی نے صارفین کے فنڈز کا غلط استعمال کیا۔

Related Posts