کینٹکی بائیو پروسیسنگ کی کورونا ویکسین کی بھی آزمائش شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

corona vaccine

نیویارک: برٹش امریکن ٹوبیکو کا امریکی بائیو ٹیکنالوجی پر مبنی ذیلی ادارہ کینٹکی بائیو پروسیسنگ نے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی منظوری کے بعد ویکسین کے انسانی آزمائش کے پہلے مرحلے کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

یہ کورونا ویکسین کلینکل ٹرائل سے اگلے مرحلے تک پیشرفت کرنے والی چند ویکسینز میں سے ایک ہے ،جانچ کے حوالے سے اندارج کا آغاز جلدمتوقع ہے۔

اس مرحلے میں ٹرائل کے لیے کل 180صحت مند رضاکاروں کا اندراج کیا جائے گا جن کو 18-49 اور 50-70 سال کے عمر کے لوگوں کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ دونوں گروپس کو مزید تقسیم کیا جائے گا جن پر ویکسین کی مقدار کے حوالے سے جانچ کی جائے گی۔

کم مقدار گروپس کو (15 مائیکرو گرام کے بی پی کوویڈ ویکسین + 0.5 ایم۔ جی ایڈجووینٹ) یا پلاسیبو اور زیادہ مقدار گروپس کو ) 45 مائیکرو گرام کے بی پی کوویڈ ویکسین + 0.5 ایم ۔جی ایڈجووینٹ) لگائی جائے گی۔

اس جانچ کے نتائج 2021 کے درمیان تک موصول ہوگے اور تنائج مثبت آنے کی صورت میں ریگولیٹری منظوری کے بعد جانچ کو دوسرے مرحلے (فیز ٹو) میں داخل کیا جائے گا۔ کورونا ویکسین کو ہ کینٹکی بائیو پروسیسنگ کی تیزی سے پلانٹ اگانے والی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

اس منفرد عمل کے ممکنہ طور پر کئی فوائد ہیں۔ ویکسین کے فعال اجزاء کی 6 ہفتوں کے دوران تیزی سے پیدوار کی جاسکے گی جبکہ روایتی طریقہ کار میں اسکی تیاری میں کئی ماہ درکار ہوتے ہیں۔ یہ ویکسین کمرے کے درجہ حرارت پر مستحکم رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے جوکہ ہیلتھ کئیر سسٹم اور دنیا بھر کے پبلک ہیلتھ نیٹ ورک کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔

کامیابی کی صورت میں ، فعال اجزاء کی تیاری کی رفتار میں وائرس اور اسٹرین کی نشاندہی اور ویکسین کی تیاری میں درکار وقت کو کم کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

برٹش امریکن ٹوبیکو کے سائنسی ریسرچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈیوڈ او’ ریلے کا کہنا ہے کہ موسمی نزلہ زکام اور کورونا وائرس کے لئے تیار کردہ ہماری دونوں ویکسین کے انسانی جانچ کے عمل کا آغاز ایک سنگ میل ہے اور یہ ہمارے بڑتے ہوئے بائیو لوجیکل پورٹ فولیو کی بہتری کے حوالے سے ہماری کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ہماری سائنس اور جدت کے ساتھ کئے گئے عہد کا جز ہے اور جوکہ ہمارے کوروبار کی بنیاد ہے۔ ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے لئے پر عزم کمپنی کی حیثیت سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کردار ادا کرنے پر ہمیں فخر ہیں اور ہم اسکا حل پیش کرنے کے حوالے سے پر امید ہیں ۔دونوں ویکسین کے اہم سنگ میل حاصل کرنے کے بعد ٹوبیکو پلانٹ کے ذریعے ویکسین بنانے کے منفرد پلیٹ فارم مزید فروض ملے گا ۔

Related Posts