اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے احکامات پر لاہور میں کالعدم تحریک لبیک کے دھرنے کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔
پی ٹی اے نے لاہور کے علاقے سمن آباد، شیراکوٹ، نواں کوٹ، گلشن راوی ، سبزہ زار اور اقبال ٹائون میں انٹرنیٹ سروسز تاحکم ثانی بند رکھنے کے احکامات جاری ہیں۔واضح رہے کہ کالعدم مذہبی وسیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان نے دوروز قبل اپنے سربراہ حافظ سعد رضوی کی رہائی کیلئے کئے جانے والے احتجاج کو دھرنے میں تبدیل کرتے ہوئے کہا تھاکہ حکومت کو 2روز کا الٹی میٹم دے رہے ہیں، اگر معاہدہ پورا نہیں کیا تو حتمی لائحۂ عمل دیں گے۔
رواں برس اپریل میں علامہ سعد رضوی کی رہائی سمیت دیگر امور پر ٹی ایل پی اور حکومت کے مابین معاہدہ ہوا جس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا، تحریک لبیک کے مطابق لاہور میں دھرنا جاری ہے۔
مزید پڑھیں:
کیا کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی اگلی سالگرہ بھی جیل میں منائیں گے؟
کالعدم تحریک لبیک پر پابندی برقرار، کیا سعد رضوی جماعت کی ساکھ بحال کرپائینگے ؟