کراچی: بینکوں نے ایف بی آر کو بینک اکائونٹ ہولڈز کی تفصیلات دینے پر آمادگی ظاہر کردی، بینکوں نے اکائونٹ ہولڈز کی تفصیلات کے حوالے سے عدالت میں مقدمہ کیا ہوا تھا۔
فیڈرل بورڈ آف ریوینو(ایف بی آر)اور پاکستان بینکر زایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بینکوں کے سربراہاں نے بینک اکائونٹ ہولڈز کی تفصیلات دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے، معاہدے کے بعد 2013 کے بعد ایف بی آر اور بینکوں کے درمیان تنازع کا خاتمہ ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں :نادرا میں غلط آدمی کی موجودگی سے سب کے بینک اکاؤنٹس غیر محفوظ ہو جاتے ہیں، چیف جسٹس