بلوچستان: چمالنگ میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 4 کان کن جاں بحق ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان: چمالنگ میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 4 کان کن جاں بحق ہو گئے
بلوچستان: چمالنگ میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 4 کان کن جاں بحق ہو گئے

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے چمالنگ میں انگور شیلہ کے مقام پر کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے 4 کان کن جاں بحق ہو گئے ہیں۔

چیف مائنز انسپیکٹر عبدالغنی کے مطابق جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ چیف مائنز انسپکٹر نے بتایا ہے کہ جاں بحق کان کنوں کا تعلق بلوچستان کے علاقے ژوب سے ہے۔

زہریلی گیس سے ہلاک ہونے والے کان کنوں میں دو بھائی عصمت اللہ، نعمت اللہ ،محمد میر اورکالوجان شامل ہیں جن کا تعلق ژوب سے ہے۔

 جاں بحق کان کنوں کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے ژوب روانہ کردی جائیں گی۔

پاکستان میں کوئلے اور دیگر معدنیات کی کانوں میں حفاظتی و امدادی انتظامات کی کمی کے باعث حادثات میں ہر سال درجنوں افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کے 76ویں اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہیڈکوارٹر پہنچ گئے

Related Posts