آسٹریلیا کے بڑے شہر سڈنی کی عدالت نے زیادتی کے الزا میں گرفتار سری لنکن کھلاڑی گوناتھیلاکا کی ضمانت کیلئے دی گئی درخواست مسترد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی کی عدالت نے ویڈیو لنک پر سری لنکن کھلاڑی دنوشکا گوناتھیلاکا کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کی۔ آسٹریلین میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم کو درخواست نامنظور ہونے کے باعث تحویل میں رکھا جائے گا۔
بابر اعظم کو کس نمبر پرکھیلنا چاہئے؟ شاہد آفریدی نے بتادیا
مقدمے کی سماعت کیلئے کرکٹر دنوشکا گوناتھیلاکا کو ہتھکڑیوں میں ویڈیو لنک پر سڈنی کی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا جن کو 2 روز قبل ہی حراست میں لیے جانے کے بعد درخواستِ ضمانت دائر کی گئی۔
دنوشکا گوناتھیلاکا نے اپنے وکیل کے ذریعے دائر کی درخواست میں سڈنی کی عدالت سے ضمانت کی استدعا کی۔ متاثرہ خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری دنوشکا سے ملاقات ایپ کے ذریعے ہوئی۔
خاتون کے بیان کے مطابق سری لنکن کرکٹر دنوشکا گوناتھیلاکا نے انہں 4 مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ یہ واقعہ ایک رہائشگاہ پر گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرنے سے انکار کردیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سری لنکن کرکٹ بورڈ نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی نے دنوشکا گوناتھیلاکا کی گرفتاری سے آگاہ کیا ہے۔ اپنے کھلاڑی کے متعلق حقائق کا جائزہ لے رہے ہیں۔
تازہ ترین صورتحال کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے زیادتی کے الزام کے باعث دنوشکا گوناتھیلاکا کو ٹی 20، ون ڈے اور ٹیسٹ سمیت ہر فارمیٹ کی کرکٹ سے معطل کردیا ہے۔
دنوشکا گوناتھیلاکا کی معطلی کا فیصلہ سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے کیا۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دنوشکا گونا تھیلاکا کسی بھی سلیکشن کیلئے زیرِ غور نہیں لائے جائیں گے۔
بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ کرکٹ سری لنکا معاملے کی انکوائری کے بعد فیصلہ کرے گا جو سڈنی میں دنوشکا گونا تھیلاکا پر کیس کے اختتام کے بعد ہوگی، اگر دنوشکا گونا تھیلاکا قصور وار ہوئے تو سزا سنائیں گے۔