بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مقبول و معروف جوڑے کے گھر بہت جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
رواں سال اپریل کے مہینے میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والا مقبول جوڑا بہت جلد والدین کے عہدے پر فائز ہونے والا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ سی ٹی اسکین کی تصویر شیئر کرکے یہ انکشاف کیا کہ وہ حاملہ ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر میں عالیہ بھٹ کو بیڈ پر لیٹے جبکہ رنبیر کپور کو اُن کے برابر میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے اور دونوں سی ٹی اسکین کی اسکرین کی جانب دیکھ رہے ہیں، عالیہ بھٹ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ، ہمارا بچہ بہت جلد آنے والا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کے درمیان تعلقات کا آغاز 2017 میں ہوا تھا بعدازاں انہوں نے عوام میں اِس بات کا اعتراف 2018 میں کیا تھا۔
خیال رہے کہ کچھ عرصے قبل رنبیر کپور نےکہا تھا اگر کورونا جیسی عالمی وبا نہیں آئی ہوتی تو شاید وہ دونوں پہلے ہی شادی کرچکے ہوتے۔