پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عزیکہ ڈینیل نے بھی ساحلِ سمندر پر صفائی مہم میں شرکت کی جبکہ عائشہ عمر سمیت دیگر ستارے بھی کراچی کی سمندری حیات کو آلودگی اور کوڑا کرکٹ سے محفوظ بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔
فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ عزیکہ ڈینیل نے کہا کہ میں ساحلِ سمندر پر صفائی کی مہم میں دیگر ساتھیوں کے ساتھ شامل ہوئی ہوں اور ہم سب ساحل کی صفائی کیلئے بہت سا کچرا ہٹا چکے ہیں۔
انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ عزیکہ ڈینیل نے کہا کہ ہم ملک میں تبدیلی لانے کیلئے ساحلِ سمندر کی صفائی مہم میں شریک ہوئے اور مل جل کر ساحل سے کچرہ صاف کریں گے۔ انہوں نے صفائی مہم کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
کچرہ صفائی کی مہم، عائشہ عمر نے منوڑہ کے ساحل پر ڈیرے ڈال لیے
وینا ملک نے سابق شوہر پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کر دیا
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عاشہ عمر نے کچرہ صفائی مہم میں شرکت کیلئے کراچی میں منوڑہ کے ساحل پر ڈیرے ڈال لیے اور صفائی مہم کی تصاویر بھی مداحوں کے سامنے رکھیں۔
آج سے 2 روز قبل انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ مجھے ساحلِ سمندر سے محبت اور وقتاً فوقتاً ساحل کی سیر سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے۔
یلغار، رہبرا اور کراچی سے لاہور سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ ہر اتوار کے روز آپ مجھ سے ساحلِ سمندر پر ملاقات کرسکتے ہیں۔