مینارِ پاکستان ہراسگی، عائشہ اکرم سماعت سے غیر حاضر، ملزم کی پٹائی ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحہ اقبال پارک: متاثرہ خاتون عائشہ نے اپنے ساتھی ریمبو کو ذمے دار قرار دے دیا
سانحہ اقبال پارک: متاثرہ خاتون عائشہ نے اپنے ساتھی ریمبو کو ذمے دار قرار دے دیا

لاہور: مینارِ پاکستان ہراسگی کیس کی متاثرہ ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم آج گریٹر اقبال پارک ہراسگی کے مقدمے کی سماعت کیلئے حاضر نہیں ہوسکیں جبکہ واقعے کے ایک ملزم کی پٹائی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون  کو یومِ آزادی کے موقعے پر 400 افراد کے ہجوم نے ہراساں کیا۔ لاہور کی سیشن کورٹ نے آج اسی کیس میں متاثرہ عائشہ اکرم کو طلب کیا تھا، تاہم انہوں نے آج پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔

کیس کے تفتیشی افسر (آئی او) نے معزز عدالت کو آگاہ کیا کہ عائشہ اکرم نے عدالت میں طلب کیے جانے کے باوجود خرابئ صحت کے باعث حاضر ہونے سے معذرت کر لی ہے جبکہ اسی دوران ہراسگی کیس کے ایک ملزم اختر علی سے بدتمیزی کا واقعہ بھی پیش آیا۔

ہراسگی کیس کے ملزم اختر علی کو شہریوں اور وکلاء نے گھیر لیا اور ملزم کی پٹائی بھی کی۔ واقعے کی فوٹیج منظرِعام پر آگئی ہے جس میں وکلاء کو مینارِ پاکستان ہراسگی کیس کے ایک ملزم کے ساتھ سرِ عام مار پیٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل مینارِ پاکستان ہراسگی کیس کی متاثرہ خاتون سے انٹرویو کرنے والے ٹی وی اینکر اقرار الحسن نے عائشہ اکرم کو بہادر خاتون قرار دے دیا۔

 سوشل میڈیا پر گزشتہ ماہ نجی ٹی وی شو سرِ عام کے میزبان اقرار الحسن پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے مینارِ پاکستان ہراسگی کیس کا ڈرامہ خود تیار کیا تاہم مشہورومعروف اینکر نے معافی مانگنے سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیں:  اقرار الحسن نے عائشہ اکرم کو بہادر خاتون قرار دے دیا

Related Posts