راولپنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز، آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف 360رنز بنا لیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز، آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف 360رنز بنا لیے
راولپنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز، آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف 360رنز بنا لیے

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پانچ روزہ ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے چوتھے روز مہمان ٹیم نے پاکستان کے خلاف 360 رنز بنا لیے ہیں جبکہ کینگروز کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے  476 رنز بنا کر 4 وکٹس کے نقصان پر پہلی اننگز ڈکلیر کردی جس کے بعد آسٹریلین ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ آسٹریلین ٹیم کو 116 رنز کے فرق کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا چوتھا روز، میچ تاخیر کا شکار

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نعمان علی نے 2 آسٹریلین بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ عثمان خواجہ نے 97 جبکہ مارلس نے 90 رنز بنائے۔ ٹریوس ڈیوڈ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

آج شام 5 بج کر 45 منٹ پر پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کا اختتام ہوگا۔ زیادہ سے زیادہ 67 مزید اوورز کا کھیل متوقع ہے۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق میچ میں دونوں ٹیموں کے جیت کے امکانات 1 سے 3فیصد جبکہ ڈرا ہونے کا امکان 96فیصد ہے۔

Related Posts