انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کی تیسری برسی آج منائی جارہی ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کی تیسری برسی آج منائی جارہی ہے
انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کی تیسری برسی آج منائی جارہی ہے

لاہور: معروف وکیل، قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار  عاصمہ جہانگیر کی تیسری برسی آج منائی جارہی ہے۔ جمہوریت پسند قانون دان کی حیثیت سے عاصمہ جہانگیر کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔

انسانی حقوق کی سرگرم علمبردار عاصمہ جہانگیر نے دل کی بیماری کے باعث آج سے ٹھیک 3 سال قبل وفات پائی، وہ قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے باعث آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔

پاکستان کی مشہور و معروف وکیل عاصمہ جہانگیر نے 27 جنوری 1952 کو لاہور میں آنکھ کھولی جس کے بعد انہوں نے کانوینٹ آف جیزز اینڈ میری میں تعلیم حاصل کی اور 1978ء میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ 

وکالت کے معزز پیشے سے وابستہ ہونے کے بعد عاصمہ جہانگیر نے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (انسانی حقوق کمیشن) کی بنیاد رکھی اور حقوق سے محروم عوام کے لیے مسلسل بھرپور جدوجہد کرتی رہیں۔

ابھی عاصمہ جہانگیر کی عمر محض 21 سال تھی کہ ان کے والد کو وقت کے آمر حکمران یحییٰ خان نے جیل میں ڈال دیا جن کی رہائی کیلئے انہوں نے بڑے بڑے وکلاء سے درخواست کی لیکن کسی نے کیس لڑنے کی ہمت نہ کی۔

کیس لینے سے انکارپر عاصمہ جہانگیر نے خود آگے آنے کا فیصلہ کیا۔ عدالت نے عاصمہ جہانگیر کو اجازت دی کہ وہ اپنے والد کو رہا کروانے کے لیے مقدمہ لڑیں۔ عاصمہ جہانگیر نے کیس لڑ کر نئی تاریخ رقم کردی۔

عاصمہ جہانگیر کے جوش و ولولے سے پاکستان کو ملکی تاریخ کا سب سے اہم آئین ملا۔انہوں نے اپنے والد کو رہا کروانے کے ساتھ ساتھ آمریت کو غیر آئینی قرار دینے کا تاریخی فیصلہ کروایا جس کے بعد مارشل لاء ختم ہوگیا۔یہ جمہوریت کی جیت تھی۔

پیپلز پارٹی کے بانی رہنما اور وقت کے حکمران ذوالفقار علی بھٹو کو عاصمہ جہانگیر جیسی نڈر خاتون کے باعث فوری طور پر ملک کا آئین تشکیل دینا پڑا۔ ملکی تاریخ میں عاصمہ جہانگیر کیس منفرد اہمیت کا حامل ہے۔

اپنی موت سے 2 روز قبل 9 فروری کو عاصمہ جہانگیر نے اپنا آخری مقدمہ لڑا جبکہ 11 فروری 2018ء کو انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث طبی امداد فراہم کیے جانے کے باوجود انہیں بچایا نہ جاسکا اور وہ خالقِ حقیقی سے جاملیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی امیدوار شارٹ لسٹ، حتمی فیصلہ آج ہوگا

Related Posts