کراچی: سوشل میڈیا پر اس قسم کی افواہیں گردش کررہی ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو مہلک پلورل فیوژن کی تشخیص ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ یہ اسٹیج 4کا کینسر ہے جو کہ قابل علاج نہیں ہے اور ان کے پھیپھڑوں میں پانی بھر جاتا ہے اور تکلیف ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کو ہونے والا کینسر قابل علاج نہیں ہے، جس کے باعث وہ شدید تکلیف میں مبتلا ہے۔
تاہم زرداری فیملی کی جانب سے اس حوالے تصدیق نہیں کی گئی اور آصف علی زرداری کے ذاتی معالج کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، جو حقائق پر مبنی نہیں۔
یاد رہے کہ سابق آصف علی زرداری علاج کے سلسلے میں نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی۔