کراچی کے شہری ہوجائیں ہوشیار! ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کی گرفتاریاں شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

karachi police

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز روکنے اور شہریوں کی ویکسی نیشن یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا، کراچی میں ویکسی نیشن کارڈز کی چیکنگ، گرفتاریاں  شروع کردی گئیں۔

سندھ حکومت نے کورونا ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔چیف سیکرٹری سندھ نے ضلعی انتظامیہ کا کارڈ چیک نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو کیخلاف کارروائی میں ذاتی دلچسپی لی جائے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کارڈ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف روزانہ رات دس بجے کارروائی کی جائے۔ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ چیف سیکرٹری خود لیں گے۔ ہدایت پر اولین ترجیح کے تحت عملدرآمد کیا جائے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا سے 12 لاکھ 30 ہزار افراد متاثر، 27 ہزار 374 جاں بحق

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کے احکامات جاری کر دی گئے ہیں۔ریل گاڑیوں، ہوم ڈیلیوری سروس کے اسٹاف کے لیے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر سروس کی اجازت نہیں ہوگی۔

سندھ میں کورونا وائرس ویکسی نیشن نہ کرانے والوں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار بھی کیا جائے گا۔ بس سروسز کے اسٹاف کی ویکسی نیشن نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کی بسوں اور اسٹینڈ کو سیل کیا جائے گا۔

ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے عملے کی ویکسی نیشن نہ ہونے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

Related Posts