محکمہ تعلیم کالجز کے تعصب پرست افسر نے پرنسپل کے تبادلے کے بعد تنخواہ بھی بند کرادی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ تعلیم کالجز کے تعصب پرست افسر نے پرنسپل کے تبادلے کے بعد تنخواہ بھی بند کرادی
محکمہ تعلیم کالجز کے تعصب پرست افسر نے پرنسپل کے تبادلے کے بعد تنخواہ بھی بند کرادی

کراچی: محکمہ تعلیم کالجز میں بعض تعصب پرست عناصر نے انارکی پھیلانا شروع کردی ہے، تعلیم و تعلم کے قابل قدر شعبہ میں جونیئر و متنازعہ ملازمین کودہرے اور اعلیٰ چارج دیکر عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑائی جانے لگیں۔

جس کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتا ہے کہ ہزاروں طلبہ کے استاد اور اسلامیہ کالج کے سابق پرنسپل ایسوسی ایٹ پروفیسر برائے فزکس سید ندیم حیدر کوعہدے سے ہٹا کران کی تنخواہ تک بند کردی گئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے 26مئی کو ایک نوٹی فکیشنNo.(HR-V)T&P/2021 جاری کیا گیا جس میں گورنمنٹ بوائر اینڈ گرلز مراد میمن کالج کے گریڈ 17کے سپرٹنڈنٹ شہزاد اختر کا تبادلہ گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج میں اور گریڈ 17کے سپرٹنڈنٹ عبدالغفار خان کا اسلامیہ کالج سے تبادلہ مراد میمن گوٹھ کالج میں کردیا گیا تھا۔

مذکورہ لیٹر بذریعہ وٹس ایپ لے کر شہزاد اختر کالج میں پوسٹنگ کیلئے آئے جن کو وٹس ایپ پر دکھائے گئے لیٹر کی بنیاد پر پوسٹنگ دینے کیلئے اصولی معذرت کر لی گئی۔

جس کے بعد محکمہ کالج ایجوکیشن میں تعینات گریڈ 17کے سیکشن افسر تیرتھ نے اسلامیہ کالج کے ایسوسی ایٹ پروفیسر سید ندیم حیدر کو عہدے سے ہٹانے کی دھمکی دی۔

29جون کو نوٹی فکیشن نمبرNo.SOI(SGA&CD)-2/1/2021(E-20)جاری کرکے اسلامیہ کالج کے پرنسپل سید ندیم حیدر کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ گریڈ 20کے عربی کے پروفیسر حفیظ الرحمن کو تاحکم ثانی پرنسپل تعینات کردیا گیا تھا۔ندیم حیدر کو محکمہ کالج ایجوکیشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

بعد ازاں اسلامیہ کالج کے سابق پرنسپل سید ندیم حیدر نے 2جولائی کو سیکرٹری محکمہ تعلیم خالد حیدر شاہ کو ایک درخواست دی جس میں لکھا گیا کہ میں سید ندیم حیدر ایسوسی ایٹ پروفیسر گریڈ 19فزکس ہوں میرا تبادلہ یہاں پر کیا گیا ہے برائے مہربانی مجھے اپنے آفس میں جوائننگ کی اجازت دی جائے تاکہ میں اپنا کام کرسکوں۔

جس کے بعد سیکرٹری کالج ایجوکیشن خالد حیدر شاہ نے رولز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کالجز گریڈ 19کے افسر راشد مہر سے خالی پوسٹ کا پرپول منگوایا۔

جس میں ڈی نے ڈائریکٹر کالجز کے ذریعے پروپوزل تیارکرایا، کراچی کے کالجز کے ڈائریکٹر حافظ عبدالباری اندھنڑ نے 10اگست کو ڈائریکٹر جنرل کالجز کے ذریعے گریڈ 19کے دو افسران کے ٹرانسفر پرپوزل بھیجے۔

ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی کی جانب سے جاری کردہ اس سمر ی نمبر No.DEC/K/Admn-1(HR)/Tr&Postمیں لکھا تھا کہ گورنمنٹ دہلی کالج کی پرنسپل گریڈ 19کی ایسوسی ایٹ پروفیسر برائے کیمسٹری اسما نور کا تبادلہ گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج الیون آئی،نارتھ کراچی میں کردیا جائے۔

اس بوائز کالج میں گریڈ 19کے ایسوسی ایٹ پروفیسر برائے فزکس سید ندیم حیدر کا تبادلہ بطور پرنسپل کردیا جائے۔حیرت انگیز طورپر گزشتہ 5ماہ سے اس سمری کو سیکشن افسر تیرتھ دبا کر بیٹھ گیا ہے جس کی وجہ سے ایماندارافسرسید ندیم حیدر کی تنخواہ جاری ہو سکی ہے نہ ہی ان کی پوسٹنگ ہو سکی ہے۔

واضح رہے کہ اسلامیہ کالج کے سپرٹنڈنٹ شہزاد اختراور سیکشن افسر تیرتھ کی وجہ سے ایماندار افسر کو گزشتہ 6ماہ سے جائز حق سے محروم رکھا جارہا ہے، گزشتہ 6ماہ سے تنخواہ جاری نہ ہونے سے ایسوسی ایٹ پروفیسر سید ندیم حیدر کو شدید مالی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اس حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ سید ممتار علی شاہ سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا جن کو تفصیلات سے آگاہ کرکے موقف کیلئے سوالات بھیج دیئے گئے، جواب موصول ہونے پر شائع کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سیکریٹری کالج حیدر شاہ نے عدالتی احکامات کے برعکس20 گریڈ کی ڈائریکٹر جنرل کالجز کی اسامی پر گریٖڈ 19 کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کو تعینات کر رکھاہے جو اپنی ملازمت کے 15 برس تک غائب رہے۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کے گڑھ ڈالمیا کے تاریخی اسکول کی عمارت بلڈرکو دینے کی تیاریاں

یہ بات اس وقت کے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر انعام نے 2015 میں ان کی اے سی آر میں درج کی تھی۔ دوسری جانب سیکریٹری کالج ایجوکیشن خالد حیدر شاہ کا تبادلہ خبیر پختون خواہ ہوچکا ہے اور وہاں رپورٹ نہ کرنے پر وفاق نے انھیں نوٹس بھی دے رکھا ہے۔

Related Posts