کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے۔
مرکزی بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 7 جولائی تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد سرکاری ذخائر 4 ارب 52 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ45 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ اس طرح گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 9 ارب 83 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران سعودی عرب سے موصولہ 2 ارب ڈالر، متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر اور آئی ایم ایف سے موصولہ1 ارب 20 کروڑ ڈالر کو شامل کرکے سرکاری ذخائر 8 ارب 70 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔