آئمہ بیگ نے انگریزی میں گانا شروع کردیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئمہ بیگ نے انگریزی میں گانا شروع کردیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
آئمہ بیگ نے انگریزی میں گانا شروع کردیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے انگریزی میں گانا گا کر سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا کہ مجھے انگریزی گانا گانے میں ابتدائی طور پر دشواری ہوئی، سیکھنے کے عمل نے بھی وقت لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

تصویری تجزیہ، گلوکارہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری کا  فوٹو شوٹ

آئمہ بیگ اور شہباز شگری کا جلد شادی کا اعلان، آئندہ زندگی کے متعلق گفتگو

گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا کہ میں سوچ رہی تھی کہ انگریزی گانا گانے کی ویڈیو یو ٹیوب پر بھی اپ لوڈ کی جائے۔ میرا وعدہ ہے کہ اس بار ویڈیو کی ریکارڈنگ اچھی ہوگی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کو 20 گھنٹوں میں 90 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے دیکھ لیا۔ ساحر علی بگا سمیت کچھ شوبز شخصیات نے بھی آئمہ بیگ کی تعریف کی۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

خیال رہے کہ اس سے قبل آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے خطِ عشق کی عروسی مہم کیلئے فوٹو شوٹ کیا جس میں ڈیزائنر کے طور پر خدمات منیٰ کاشف نے انجام دیں۔ 

 چند ماہ قبل ماڈل و اداکار شہباز شگری سے منگنی کرنے والی آئمہ بیگ نے حال ہی میں جلد شادی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ڈیزائنر منیٰ کاشف نے نئے فنکار جوڑے کی عروسی مہم کیلئے خوبصورت تصاویر کھینچیں۔ 

 

Related Posts