پاکستان میں کورونا سے 2 لاکھ 42 ہزار 436 افراد صحتیاب، فعال کیسز 26 ہزار رہ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 2 لاکھ 42 ہزار 436 افراد صحتیاب، فعال کیسز 26 ہزار رہ گئے
پاکستان میں کورونا سے 2 لاکھ 42 ہزار 436 افراد صحتیاب، فعال کیسز 26 ہزار رہ گئے

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 42 ہزار 436 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 26 ہزار رہ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 1 ماہ کے دوران کورونا وائرس کے سب سے کم کیسز کل اور آج کے درمیان ریکارڈ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کیے گئے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 936 ہے۔

 وطنِ عزیز پاکستان میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 26 ہزار 924 فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 410 افراد وائرس سے صحتیاب ہوئے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ فعال کیسز کی تصدیق صوبہ پنجاب میں ہوئی۔ پنجاب میں 8 ہزار 889 جبکہ سندھ میں 11 ہزار 182 فعال کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ کے بعد سب سے زیادہ فعال کیسز خیبر پختونخواہ میں پائے گئے۔ کے پی کے میں 5 ہزار 134، اسلام آباد میں 2 ہزار 396، بلوچستان میں 1 ہزار 465، آزاد کشمیر میں 509 جبکہ گلگت بلتستان میں 349 فعال کیسز موجود ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 75ہزار225 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہزار 865 ہو گئی۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 936نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث  23مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس  کے باعث 5 ہزار  865 افراد جاں بحق

Related Posts