کیا عامر لیاقت نے حریم شاہ کی دوست صندل خٹک سے تیسری شادی کرلی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Aamir Liaquat marry Hareem Shah's friend Sandal Khattak

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین اپنے تندو تیز بیانات اور شادیوں کے حوالے سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر ان کی تیسری شادی کے حوالے سے افواہیں زیر گردش ہیں اور اس بار ان کے ساتھ معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ساتھی صندل خٹک کا نام لیا جارہا ہے۔

عامر لیاقت حسین کون ہیں ؟
5 جولائی1971ء کو کراچی میں پیدا ہونے والے عامر لیاقت حسین سیاستدان، براڈکاسٹر اور پرجوش مقرر ہیں۔انہوں نے مذہبی پروگرامز کے ساتھ ساتھ تفریحی پروگرامز کی میزبانی سے شہرت حاصل کی۔ 2002ء میں قومی انتخابات میں حصہ لیا اور متحدہ قومی موومنٹ کی وابستگی سے قومی اسمبلی میں نشست حاصل کی۔2007ء میں قومی اسمبلی کی رکنیت اور مذہبی امور کی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

پہلی شادی
اینکر عامر لیاقت حسین نے پہلی شادی سیدہ بشریٰ اقبال سے کی جن سے ان کے دو بچے ہیں تاہم یہ تعلق 2020 میں طلاق پرمنتج ہوا جس پر بشریٰ اقبال کاکہنا تھاکہ طلاق دینا ایک بات ہے لیکن طوبیٰ کو کال پر لے کر اس کی درخواست پر ایسا کرنا میرے اور بچوں کے لیے بہت تکلیف دہ اور صدمے کی بات تھی۔سیدہ بشریٰ اقبال نے مزید لکھا کہ اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں۔

دوسری شادی
پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت نے 2018 میں پاکستانی ماڈل اور اداکارہ سیدہ طوبیٰ سے دوسری شادی کی۔سیدہ طوبیٰ رمضان ٹرانسمیشن میں عامر لیاقت کے ساتھ بطور میزبان بھی نظر آئیں۔ عامر لیاقت اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان علیحدگی کی افواہیں بھی گزشتہ سال زیر گردش رہیں تاہم انہوں نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھاکہ طوبیٰ اب بھی ان کی اہلیہ ہیں۔

ہانیہ خان
اپریل 2021 میں  ہانیہ خان نامی اداکارہ نے عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی ہونے کا دعویٰ کیا تھا،ہانیہ خان نے واٹس ایپ گفتگو کے متعدد اسکرین شاٹس بھی سوشل میڈیا پر شیئر کئے جس پر عامر لیاقت اور طوبیٰ کے درمیان تناؤ بھی دیکھنے میں آیا اور عامر لیاقت کے قانونی چارہ جوئی کے اعلان کے بعد تیسری بیوی ہونے کی دعویدار ہانیہ خان منظر سے غائب ہوگئی تھی۔

تیسری شادی
سوشل میڈیا پر ان دنوں عامر لیاقت حسین کی معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک سے تیسری شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر صندل خٹک کے نام سے مشہورصندل شمیم نامی ٹاک ٹاکر کا تعلق پشاور سے ہے تاہم کئی متنازعہ ویڈیوز کے بعد صندل بیشتر وقت ملک سے باہر ہی رہتی ہیں۔عامر لیاقت حسین یا صندل خٹک نے شادی کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی تصدیق یا تردید کی ہے۔

Related Posts