مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن میں 4 کشمیریوں کو شہید کیا۔ حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ 1989 سے اب تک 95 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 8 کشمیری شہید

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کا کہنا ہے کہ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کشمیریوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ 4 کشمیریوں کی شہادت مودی حکومت کی ریاستی دہشت گردی کا نتیجہ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مقبوضہ وادی میں غاصب بھارتی فوج  نے 1 ماہ میں 8 نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کا کہنا تھا کہ کالے قانون کے تحت 107 کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے ظلم کے خلاف پر امن احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کا 11روز قبل کہنا تھا کہ گزشتہ 1 ماہ میں مظاہرین پر فائرنگ کرکے 10 افراد کو زخمی کیا گیا۔ 179 نام نہاد سرچ آپریشنز بھی ہوئے۔

Related Posts