برطانوی دارالحکومت لندن میں سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف کے دفتر پر مسلسل دوسرے روز حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ن لیگی کارکنان نے حملہ آوروں کے سامنے بھرپور مزاحمت کی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام کے وقت 15 سے زائد مظاہرین نے ہائیڈ پارک وسطی لندن میں نواز شریف کے دفتر میں گھسنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔ لیگی کارکنان نے مظاہرین کو روک لیا جس پر شدید لڑائی اور مارپیٹ ہوئی۔
سری لنکا میں معاشی بحران شدید، کابینہ کے 26اراکین نے استعفیٰ دے دیا