شوکت خانم میموریل ہسپتال کی سالگرہ: وزیر اعظم کی علی ظفر اور شعیب اختر سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوکت خانم میموریل ہسپتال کی سالگرہ: وزیر اعظم کی علی ظفر اور شعیب اختر سے ملاقات
شوکت خانم میموریل ہسپتال کی سالگرہ: وزیر اعظم کی علی ظفر اور شعیب اختر سے ملاقات

شوکت خانم میموریل ہسپتال کی 25ویں سالگرہ کے موقعے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابق قومی باؤلر شعیب اختر اور فلم اسٹار علی ظفر سے ملاقات ہوئی۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی 25ویں سالگرہ کے موقعے پر شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔ 

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے  گزشتہ روز ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے شوکت خانم میموریل ہسپتال کا جو سفر شروع کیا تھا، اسے آج 25 سال مکمل ہو گئے۔

معاونِ خصوصی سمندر پار پاکستانیز سیّدذوالفقار بخاری نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کے لیے چندہ جمع کرنے کی مہم بھی جاری ہے، جس کے تحت کراچی میں شوکت خانم  ہسپتال کا سب سے بڑا پروجیکٹ شروع کیا جائے گا۔ 

سیّدذوالفقار بخاری نےٹوئٹر پیغام  کے ساتھ ساتھ گزشتہ روز ہونے والی 25ویں شوکت خانم ہسپتال سالگرہ کی تقریب کی  ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں تقریب کے دوران وزیر اعظم کے ساتھ موجود اہم شخصیات کو دیکھا جاسکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 31 دسمبر کو طلب کرلیا ، جس میں نئے نیب آرڈیننس سے متعلق بھی اجلاس میں بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا،اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،نئے نیب آرڈیننس سے متعلق بھی اجلاس میں بات چیت ہوگی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم  نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

Related Posts