اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی، 24 دکانیں سیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی، 24 دکانیں سیل
اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی، 24 دکانیں سیل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 1 سال کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر24 دکانیں سیل کردی گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی سی آفس اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کورونا کی روک تھام کیلئے مجسٹریٹس دن رات کام کر رہے ہیں، جسے 1 سال مکمل ہوگیا۔

پیغام میں ڈی سی آفس اسلام آباد نے گزشتہ ایک سال کے دوران روزانہ کی بنیاد پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

ڈی سی آفس اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 1 سال کے دوران کی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔ 

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اسلام آبا د میں فی شہری 1 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 5 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ 797 معاملات کی تفتیش ہوئی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 24 دکانیں سیل کردی گئیں۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی کے حوالے سے 38 مساجد اور 16 شادی ہالز کو چیک کیا گیا۔ 190ریسٹورنٹس پر تفتیش کی گئی جن میں سے 6 سیل کردئیے گئے۔ ریسٹورنٹس پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

گزشتہ 1 سال کے دوران مصنوعی مہنگائی کے 577 معاملات پر تفتیش کی گئی۔ 6 دکانیں سیل ہوئیں۔ 3 افراد گرفتار ہوئے جبکہ 16 ہزار 200 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

مجموعی طور پر1 سال کے دوران 1 ہزار 844 معاملات پر تفتیش ہوئی۔ 30 دکانیں اور 6 ریسٹورنٹس سیل ہوئے۔ 8 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ 63 ہزار 200 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 11 دکانوں کو سیل جبکہ فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 3 افراد کو جرمانہ کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی کی ہدایت پر4 روز قبل مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر گارڈن نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے 3 گڈز ٹرانسپورٹ آفس سمیت 4 دکانوں کو سیل کر دیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، ضلع جنوبی میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر متعدد دکانیں سیل

Related Posts