کشمیر کے بعد بھارت میں 20 کروڑ مسلمان مودی کے نشانے پر ہیں۔وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rift erupts in party, PM Imran decided to dissolve assemblies

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے بعد بھارت میں 20 کروڑ مسلمان مودی کے نشانے پر ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  میں نے  گزشتہ برس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں پیش گوئی کی تھی کہ ایک مرتبہ جن بوتل سے نکل آیا تو خونریزی میں شدت آئے گی۔ جس کا آغاز کشمیر سے ہوا۔ 

پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  کشمیر خونریزی کے جن کا آغاز تھا جبکہ  آج ہندوستان میں مقیم 20 کروڑ مسلمان نریندر مودی کی ہندوتوا حکومت کے نشانے پر ہیں۔ دنیا کو اِس سلسلے میں آگے آنا ہوگا۔ عالمی برادری کیلئے کچھ کرنے کا بلاشبہ یہی وقت ہے۔

پاکستان میں اقلیتوں کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ پاکستان میں اگر کسی نے بھی غیر مسلم شہریوں پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی یا کسی عبادت گاہ کی جانب بری نظر سے دیکھا تو حکومت نہایت سختی سے پیش آئے گی۔ ہماری اقلیتیں اس ملک کی برابر کی شہری ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج ہم جوہری صلاحیت کی حامل 1 ارب سے زائد انسانوں پر مشتمل ریاست بھارت کو نازی ازم کی وارث آر ایس ایس کے ہاتھوں میں گرتا دیکھ رہے ہیں۔ نفرت کی بنیاد پر نسل پرستانہ نظریات کا حامل گروہ جب بھی غالب آتا ہے، قتل و غارت گری اور خونریزی کے دروازے کھل جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان نے کہا کہ اگر بھارت میں ہندوتوا کی پرتشدد کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو بھارت کے ٹکڑے ہوجائیں گے جو مودی کے لیے انتہائی شرم کا مقام ہے۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پر تشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی میں پرتشدد واقعات کا رونما ہونا بھارت کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔

مزید پڑھیں: پرتشدد کارروائیوں سے بھارت کے ٹکڑے ہوجائیں گے۔پاکستان

Related Posts