13سالہ گلناز کے مبینہ اغواء کا معاملہ، بچی کا تاحال پتہ نہ چل سکا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

13سالہ گلناز کے مبینہ اغواء کا معاملہ، بچی کا تاحال پتہ نہ چل سکا
13سالہ گلناز کے مبینہ اغواء کا معاملہ، بچی کا تاحال پتہ نہ چل سکا

اسلام آباد:تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے سے 13 سالہ گلناز کے مبینہ اغواء کا معاملہ، مسلسل تلاش کے باوجود بچی کا تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کی تفتیش میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی، واضح رہے کہ 13 سالہ گلناز کو 3 دسمبر کو بری امام سے مبینہ طور پر اغواء کیا گیا تھا۔

تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے،مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ گلناز گھر سے روٹی لینے گئی لیکن واپس نہ لوٹی

مقدمے کے متن میں اغواء ہونے والی بچی 13سالہ بچی کے بھائی کا کہنا ہے کہ ملزم اظہر پر شک ہے کہ وہ میری بہن کو ورغلا کر لے گیا ہے۔

دوسری جانب تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم مغویہ کو پنجاب میں لے گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق پولیس کی دو ٹیمیں اس وقت پنجاب میں کام کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: سیالکوٹ، جان ہتھیلی پر رکھ کرپریانتھا کمارا کو بچانے والے پروڈکشن منیجر کی ویڈیو سامنے آگئی

پولیس حکام کے مطابق ملزم کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کے لئے ٹیمیں مصروف ہیں، ملزم کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Related Posts