ملک میں کورونا وائرس کے 11 نئے کیس سامنے آگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں کورونا وائرس کے 11 نئے کیس سامنے آگئے
ملک میں کورونا وائرس کے 11 نئے کیس سامنے آگئے

اسلام آبا د: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وباء کے 11نئے کیس رپورٹ ہوئے، 8مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

منگل کواین آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کیایک ہزار524 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے11 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.72فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 8مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کئے گئے110 ٹیسٹوں میں سے 2 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح1.82 فیصد رہی۔

دوسری جانب پنجاب میں منکی پاکس کا پہلاکنفرم کیس رپورٹ ہوگیا ہے۔منکی پاکس ڈیزیز وارننگ سینٹر کو ڈیٹا موصول ہوگیا ہے جس نے اپنے ڈیش بورڈ پر مریض کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:تھر میں پراسرار بیماری سے مزید 25 مور ہلاک ہو گئے

41 سالہ مریض کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے، مریض17 اپریل کو سعودی عرب سے آیا، 20اپریل کونیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نیمریض میں منکی پاکس کی تصدیق کی۔

Related Posts