ٹک ٹاکر ذوالقرنین اور کنول کے گھر پر بڑی ڈکیتی، ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹک ٹاکر ذوالقرنین اور کنول کے گھر بڑی ڈکیتی، ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کردیا
ٹک ٹاکر ذوالقرنین اور کنول کے گھر بڑی ڈکیتی، ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کردیا

لاہور: ڈاکوؤں نے معروف ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب کے گھر بڑی واردات کی ہے۔ زیور، نقدی، پرفیومز اور دیگر متعدد قیمتی اشیاء سمیٹ کر گھر کا صفایا کردیا اور فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر جوڑے کنول آفتاب اور چوہدری ذوالقرنین  نے حال ہی میں ایک وی لاگ پوسٹ کیا جس میں پنجاب پولیس کو گھر میں تفتیش کرتے دکھایا گیا۔ دونوں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا کہنا ہے کہ جس روز چوری ہوئی، ہم گھر پر موجود نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

کورین سیریز لٹل ویمن کی تیسری قسط میں کیا ہوگا؟

دونوں ٹک ٹاکرز سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 2 روز سے سندھ کے تاریخی شہر خیر پور میں تھے۔ دونوں کے بیان کے مطابق گھر واپسی پر گھر کی تمام اشیاء بکھری ہوئی دیکھیں اور ڈاکو کنول آفتاب کا تمام تر زیور، مہنگے پرفیومز اور دیگر اشیاء غائب کرکے فرار ہوچکے تھے۔

گلی کے چوکیدار سے واقعے کے متعلق پوچھا تو اس نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں یہیں تھا اور رات کے وقت کوئی ایسی واردات نہیں ہوئی، دن میں ہوئی ہوگی۔ دن والے چوکیدار سے تفتیش کریں۔ جب دن والے چوکیدار سے پوچھا تو یہی جواب ملا۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں چوری اور ڈکیتی کے بے شمار واقعات رپورٹ ہوئے۔ اسٹریٹ کرائمز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ذوالقرنین سکندر کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

یو ٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر کا کہنا ہے کہ چوری کی وجہ سے کنول آفتاب ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر بیمار ہوگئی ہیں۔ مداحوں نے دونوں ٹک ٹاکرز کیلئے سوشل میڈیا پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts