فاطمہ مرتضیٰ بھٹو اور جبران کی جوڑی کو سلامی پیش کرنے کے لئے خواجہ سراء ہفتے کے روز لاڑکانہ کے المرتضیٰ ہاؤس پہنچے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق خواجہ سراؤں نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے ثقافتی ”ڈانس فار بلیسنگ“ کیا۔
فاطمہ بھٹو، ان کے شوہر جبران اور بھائی ذوالفقار بھٹو جونیئر نے خواجہ سراؤں کی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔
جونیئر بھٹو نے بھی ان کے ساتھ مختلف پنجابی گانوں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور نئے جوڑے کو خراج تحسین پیش کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نیب میں طلبی خلافِ قانون قرار
خواجہ سراؤں نے فاطمہ بھٹو اور دولہا جبران کے سامنے رقص اور گانا پیش کیا اور ان کے اور ذوالفقار جونیئر کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ اس دوران کیا جانے والا ڈانس سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔