زلفی بخاری کی فلاحی اتاشیوں کو بیرونِ ملک محصور پاکستانیوں کی مدد کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذالفقار عباس بخاری نے فلاحی اتاشیوں کو بیرونِ ملک محصور پاکستانیوں کی مدد کی ہدایت کی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث سمندر پار پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کا اجلاس طلب کیا جس کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مشکلات پر غور کیا گیا۔

معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے پبلک ویلفیئر اتاشیوں کو ہدایت کی کہ پاکستانیوں کیلئے ریلیف آپریشن شروع کریں۔ سفارت خانوں، قونصلیٹ اور سول ایوی ایشن سے پاکستانیوں کے بارے میں معلومات لی جاسکتی ہیں۔

زلفی بخاری نے اتاشیوں کو ہدایت کی کہ سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کی تفصیلات جاننے کے بعد پاکستانیوں کیلئے راشن، ادویات، ماسک اور دستانوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ 

Related Posts