شعیب ملک 10 ہزار ٹی 20رنز مکمل کرنے والے پہلے ایشیائی قرار، زلفی بخاری کی مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شعیب ملک 10 ہزار ٹی 20رنز مکمل کرنے والے پہلے ایشیائی قرار، زلفی بخاری کی مبارکباد
شعیب ملک 10 ہزار ٹی 20رنز مکمل کرنے والے پہلے ایشیائی قرار، زلفی بخاری کی مبارکباد

اسلام آباد: پاکستان کے معروف بیٹسمین شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے ایشیائی بن گئے جس پر وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں کرکٹ اسٹار شعیب ملک نے کہا کہ میں پاکستانی قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ میں وہ پہلا ایشیائی کرکٹر بن گیا ہوں جس نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگِ میل عبور کیا۔

پیغام میں کرکٹر شعیب ملک نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں یہی محنت جاری رکھتے ہوئے بہترین کھیل پیش کروں گا۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگِ میل عبور ہونے پر میں اپنی کامیابی اپنے والدین کے نام کرتا ہوں۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے شعیب ملک کو 10 ہزار رنز کا سنگِ میل عبور کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک بڑی کامیابی ہے لیکن اب قومی کرکٹ ٹیم میں آپ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ آپ کو چاہئے کہ آپ اپنا تجربہ نوجوانوں کو منتقل کریں اور ہمیں خوشی دیتے رہیں۔ آپ کو جو کامیابی ملی ہے، آپ اس کے واقعی حقدار ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں: اویس ضیاء کی 92 رنز کی عمدہ اننگز نے بلوچستان کو کامیابی دلادی

Related Posts