زوم کا ملازمین کی برطرفیوں کا سلسلہ جاری، صدر گریگ ٹومب کو بھی عہدے سے برطرف کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن: ویڈیو کانفرنسنگ پلیٹ فارم زوم کی جانب سے ملازمین کی برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے، کمپنی نے اپنے صدر گریگ ٹومب کو بغیر کسی وجہ کے عہدے سے برطرف کردیا۔

رپورٹس کے مطابق ایک ریگولیٹری فائلنگ میں کمپنی نے ٹومب کا معاہدہ بغیر کسی وجہ کے اچانک ختم کردیا ہے اور ٹیک فرم ان کے کسی متبادل کی تلاش نہیں کررہی ہے۔

معلوم رہے کہ زوم کے صدر گریگ ٹومب گوگل کے سابق ایگزیکٹو بھی رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فیس بک نے قابل اعتراض مواد ہٹانے کیلئے نیا ٹول متعارف کرادیا

ویڈیو کانفرنسنگ پلیٹ فارم زوم کو عالمی وبا کے کورونا وائرس کے دوران بہت زیادہ استعمال کیا گیا تھا کیونکہ آئسولیشن کے باعث لوگوں نے اپنا زیادہ وقت گھروں میں گزارا اور پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن اپنے اہم امور سرانجام دیئے۔

کورونا وائرس کے دوران زوم نے دو سالوں میں اپنے ہیڈز کی تعداد میں تین گنا اضافہ کیا لیکن فروری میں کمپنی نے گھٹتی ہوئی مانگ سے نمٹنے کے لیے اپنے عملے میں سے کم از کم 1300 لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کیا ہے۔

Related Posts